کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے پوائنٹس کی بوسیدہ بسوں کی مرمت کی یقین دہانی کے بعد ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کر دی۔ دو روز پوائنٹ بسیں بند ہونے کے باعث طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
کراچی یونیورسٹی میں ڈرائیوروں نے پوائنٹس کی مرمت نہ ہونے کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاج کیا اور بسیں نکالنے سے انکار کر دیا۔ ڈرائیورز کا کہناتھاکہ یونیورسٹی کی بسوں کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں سڑکوں پر نہیں لایا جاسکتا ، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام پوائنٹس بہتر حالت میں ہیں۔
کل اور آج پوائنٹ بسیں بند ہونے کے باعث طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ جامعہ کراچی رجسٹرار یونیورسٹی اور پوئنٹ بس مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پوائنٹ بس سروس بحال کردی گئی۔