کراچی (جیوڈیسک) سیکریٹری معیز خان اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں اساتذہ رہنمائوں نے شرکاء کو ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل سے متعلق حکومتی اقدامات اور گورنر سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کی گرفتاری تک حکومت پر دبائو برقرار رکھا جائے گا۔
لیکن گزشتہ 5 روز سے معطل تدریسی عمل اور امتحانات ملتوی ہونے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے لہذا 24 ستمبر سے جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق آج بروز بدھ سے جامعہ کراچی میں ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔