کرک (جیوڈیسک) کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ایوب خٹک جاں بحق ہو گئے۔ کرک کے علاقے تخت نصرتی میں مقامی صحافی ایوب خٹک کوان گھر کے باہر نا معلوم موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔
ایوب خٹک کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔