کراچی،نامعلوم افراد کی فائرنگ ,ایڈووکیٹ شکیل احمد والد سمیت جاں بحق

Shakeel Ahmed

Shakeel Ahmed

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایڈووکیٹ شکیل احمد جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد علی احمد جان زخمی ہو گئے لیکن زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پل پر نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایڈووکیٹ شکیل احمد جان جاں بحق جبکہ ان کے والد علی احمد جان زخمی ہوگئے۔علی احمد جان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔