کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔ عبدالقادر بلوچ کی ہلاکت کے خلاف پی پی پی کے کارکنوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر گاڑیوں پر پتھرؤ بھی کیا جس کی وجہ سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

گلشنِ اقبال پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ ‘مقتول ایک پان کی دکان پر بھیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی’۔ انہوں نے کہا کہ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالقادر کراچی یونیورسٹی میں ملازمت کرتے تھے اور علاقے میں کافی جانے جاتے تھے۔

عبدالقادر کی ہلاکت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور یونیورسٹی روڈ پر ٹائر جلا کر اسے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ادھر پی پی پی کراچی چیپٹر کے ایک ترجمان نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پارٹی کا ایک سرگرم کارکن تھا انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب پی پی پی کی قیادت کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہے اور اسے میں پارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔