سکھر (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد میں بدامنی اور دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینلسس ونگ (را) کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو مل گئے ہیں۔
کراچی میں دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہر اقدام کریں گے۔ ہمارے پاس بہت ہمت اور جذبہ ہے۔ کراچی کے حالات بہتر کریں گے۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید برداشت نہیں ہے۔ عمران پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پہلے اپنا صوبہ سنبھالیں۔ عمران خان پہلے خیبر پختونخوا کا تو جواب دیں کہ وہاں کتنے لوگ مرے؟