کراچی کی بدامنی کی وجہ سیاسی مصلحت پسندی اور جرائم پیشہ گروہوں کی سرپرستی ہے، طاہر حسین
Posted on September 10, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : گارڈ آف آنر کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہونے والوں کی پانچ سالہ ناقص پالیسیوں و کرپشن نے مشرف کے تمام اصلاحی اقدامات کے باعث عوام کو حاصل ہونے والی سہولتوں، مراعات، روزگار، کاروبار امن و خوشحالی سے محروم کر دیا ہے اورآج کراچی سمیت پورے ملک میں عوا م امن کو ترس رہے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما طارق کلیم، صوبائی جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو، سیکریٹری فائنانس شاہد قریشی اور سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے مجموعی قومی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے کیا جانے والا ٹارگیٹڈ آپریشن سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو کاروائی سے قبل آئی جی سندھ کو پیشگی اطلاع دینے کا پابندبنائے جانے کے بعد مکمل طور پر متنازعہ وسیاسی ہوچکا ہے۔
جس کی کامیابی اب ممکن دکھائی نہیں دیتی جو اس بات کی علامت ہے کہ جلد سندھ میں گورنر راج نافذ ہونے والا ہے جس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال وفاقی حکومت کے خاتمے کا سبب بن جائے گی اور قوم ایکبار پھر 2014 کے اواخر میں انتخابات کے مراحل سے گزرے گی جبکہ اب کی بار امن و خوشحالی اور محفوظ مستقبل کیلئے عوام کا انتخاب آل پاکستان مسلم لیگ ہی ہوگی کیونکہ عوام مشرف کی خدمات کے معترف و طلبگار ہیں اور جانتے ہیں مشرف کی حکمرانی ہی امن، ترقی، خوشحالی، استحکام ور آسودگی کی ضمانت ہے۔