شہر قائد میں بدامنی کا حل سیاست دان ہی نکال سکتے ہیں: کور کمانڈر کراچی

Naveed Mukhtar

Naveed Mukhtar

کراچی (جیوڈیسک) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز آپریشن کے ذریعے شہر قائد سے دہشت گردوں، سہولت کاروں سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے گا تاہم کراچی کی بدامنی کو سیاسی بنیادوں پر ہی حل کرنا پڑے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ دہشت گردوں اور ڈرگ مافیا کے پنجے گاڑنے سے عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا۔ دہشت گردی کے بہت سارے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے میں وقت لگے گا۔

کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے 60ہزار شہری شہید ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی نے شہری علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔