کراچی (جیوڈیسک) اردو کرکٹ کمینڑی کے بانی لیجینڈ منیر حسین طویل علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ منیر حسین کا تعلق کرکٹ کے کھیل کے ساتھ کئی دہائیوں پر مشتمل رہا انھیں اردو کمینٹری کے بانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ طویل عرصے تک کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔
منیر حسین کرکٹ کے پہلے اردو میگزین اخبار وطن کے بھی بانی تھے۔ وہ پانچ دہائیوں تک کرکٹ کے کھیل پر مختلف عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے جو قارئین میں بہت شہرت رکھتے تھے۔ منیر حسین نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کئی غیر ملکی دورے کئے اور اپنی اردو کمینٹری سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
انھیں پی ٹی وی کی جانب سے “بیسٹ اردو کمینٹیٹر آف دی ائر ۔ اکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے “Live Achievement Award کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ورلڈ کپ لیجنڈ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وہ سات کتابوں کے مصنف بھی ہیں جس میں سے ایک کتاب انھوں نے پاکستان کی 1992 کرکٹ ورلڈ کپ میں فتح کے بارے میں لکھی۔ کرکٹ کے ساتھ ساتھ منیر حسین شوبز سے بھی وابسطہ رہے۔