کراچی: وین کھائی میں گرنے سے دو مسافر جاں بحق، چھ زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سپر ہائی وے پر غوثیہ چھڑائی کے مقام پر تیز رفتار وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو وین سے نکالا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔