کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں بنارس چوک کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق حساس اداروں کے ساتھ بنارس چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تحریک طالبان کے مقامی عہدیدار قاری اختر اور اس کے ساتھی مائم محسود کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، 9 بال بم، 2 دستی بم، بلٹ پروف جیکٹ، ایس ایم جی اور 2 نائن ایم ایم پستولیں برآمدکر لیں۔
حکام کے مطابق ملزمان اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔