کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ،تین زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 22 ملزمان کو حراست میں لیلیا پولیس حکام کے مطابق تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود میں کارپر فائرنگ سے شیخ مسعود جاں بحق ہوا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مزید ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملیر جام گوٹھ میں بھی فائرنگ سے افضل شاہ نشانہ بنا۔ لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ایک تشدد زدہ لاش سپر ہائی وے کوئٹہ ٹان سے برآمد ہوئی۔ سخی حسن چورنگی کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پرایک شخص زخمی ہوا۔

دوسری جانب رینجرز نے نادرن بائی پاس سمیت شہر کے ایک درجن سے زائد مقامات پرٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران 22ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے 36 ہتھیار برآمد ہوئے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔