کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی میں فائیو ایف میں عبدالستار نامی شخص کی لاش ملی، مقتول کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا،دوسری جانب ریکسر پل کے قریب لیای ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی،مقتول کی شناخت زاہد شاہ کے نام سے ہوئی۔
اورنگی ٹاون کے علاقے بہارکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ گلشن معمار میں بھی فائرنگ کی زد میں آکرنا معلوم شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ لائنزایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پچیس سالہ شخص کو زخمی کر دیا ہے۔
جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بلدیہ نمبر چار میں معمولی تنازعے پر پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران دستی بم حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔