کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مختلف واقعات میں سیاسی اور مذہبی کارکنوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے میں ٹارگٹ کلرز نے دو سیاسی اور ایک مذہبی کارکن کو قتل موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ادھر بورڈ آفس کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
سکھن تھانے کی حدود میں ذاتی دشمنی پر باون سالہ موسی کو اس کے قریبی رشتہ دار نے تشدد کر کے قتل کر دیا،۔گارڈن کے علاقے میں دھوبی گھاٹ کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے ایک لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔