کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، خیابان غازی میں بنگلے پر کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گولیمار کے علاقے لیاقت آباد گلبہار چوک کے نزدیک نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار محمد آصف جاں بحق ہوگیا۔ ادھر جیکسن تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم عامر کو گرفتار کر لیا۔

اس سے پہلے خیابان غازی کے علاقے میں بنگلے کے باہر کریکر حملہ کیا گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس تین گھنٹے بعد دھماکے کی جگہ پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 2 گھروں کے شیشے ٹوٹے گئے تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا