کراچی: پرانی سبزی منڈی کےقریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باوجود جاری ہے، مسلح ملزمان نے پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے 2 ذمہ داران کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

ترجمان اہلسنت والجماعت نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق اہلسنت والجماعت سے تھا، جن کی شناخت قاری عبدالرحیم اورنورزمان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما تھے۔