کراچی: فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما ڈاکٹر فیاض ڈرائیور سمیت جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے اہلسنت والجماعت رہنما ڈاکٹر فیاض اور انکے ڈرائیور عارف کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق موقع وردات سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ ایک حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیاض سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔ واقعہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔