کراچی میں تشدد کے واقعات جاری، 4 جاں بحق، سابق رکن سندھ اسمبلی زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)شہر قائد میں تشدد اورفائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔ شہر قائد میں انسانی لاشے ملنے اور گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

اسٹیل ٹان میں لنک روڈ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سید فہیم نامی شخص مارا گیا۔ گارڈن کے علاقے میں فوارہ چوک کے قریب پچپن سالہ محمد حسین نامعلوم افراد کی فائرنگ سیجاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ نمبر چار میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی نور محمد زخمی ہوگئے۔ کالا پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چالیس سالہ پولیس کانسٹیبل فرحت کو زخمی کر دیا۔