کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مولانا یاسر کو قتل کر دیا۔ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ تھم سکے۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا یاسر جاں بحق ہو گئے۔
مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لسبیلہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ گھاس منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ابراہیم حیدری کے علاقے سے 2 افراد کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ شیر شاہ کے علاقے سے بھی ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی ہے۔ لیاری میں مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب کار پر فائرنگ کر کے موسی لین کے رہائشی محمد الطاف کو قتل کر دیا۔