کراچی:پرتشدد، فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت 6 جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی نمبر 4 کے قریب دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے باعث اے ایس آئی ابراہیم جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ منگھوپیر میں دکان پر فائرنگ سے درزی غلام سخی جاں بحق ہو گیا۔

کورنگی میں فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کردیا گیا ، جب کہ ناظم آباد نمبر دو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ فیروز آباد میں جھیل پارک کے قریب سے خدا بخش کھوسو کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سکول میں چوکیدار تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام تھیبو کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے حساس علاقوں میں آپریشن کریں گے ، اور سندھ پولیس میں مزید 900 سابق فوجی اہلکار بھرتی کئے جا رہے ہیں۔