کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے دو افراد کی تشدد ذدہ لاشیں ملی ہیں۔بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں تشدد سے بیٹی جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی، پیر آباد میں رینجرز اور پولیس کے مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے اور لیاری کے علاقے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق میمن سوسائٹی سے ملنے والی لاشوں کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔
مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس کے مطابق دونوں کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں تشدد سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کر کے بیٹی کو ہلاک اور ماں کو زخمی کر دیا ۔ واقعہ خاندانی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔