کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، اس سے قبل گلشن اقبال کے علاقے قائد اعظم کالونی سے ایک خاتون کی تشدد ذدہ لاش ملی۔

رات گئے بلدیہ ٹاون نمبر 7 سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایل او سول اسپتال نے تصدیق کی موت کی وجہ گولی لگنا نہیں بلکہ چوٹ لگنا ہے۔