کراچی میں پرتشدد واقعات کے دوران آج بھی نو افراد جاں بحق ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گرو مندر کے علاقے مبینہ خودکش حملے میں بلاول ہاوس کے سیکورٹی چیف بلال شیخ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قائد اعظم کالونی میں فائرنگ سے دو افرد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔

اٹھائیس سالہ رضا خان بلدیہ ٹاون میں مسلح افراد کا نشانہ بنا۔ میٹھادر سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ ملیر کھو کھراپار میں واقع پولٹری فارم سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملی۔ کھو کھراپار پولیس نے دوہرے قتل کے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کراچی کا علاقہ اورنگی ٹائون، ایشیا کی سب سے بڑی کچی بستی، جرائم پیشہ افراد کے لئے بہترین پناہ گاہ بھی ہے، جبھی تو پچاس افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا درندہ صفت مجرم بھی اورنگی میں چھپا بیٹھا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تو حرکت میں آگئی، فوری چھاپے کا بندوبست کیا گیا۔

اور چودھری اسلم کی زیر قیادت ٹیم نے مجرم کو فرار ہونے سے پہلے جا پکڑا۔ ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق ملزم کو اورنگی ٹائون میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف۔ دو دستی بم، اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، چودھری اسلم کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔