کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مملکت پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ غربت اور جہالت معاشرے میں کینسر کی طرح سرایت کر چکا ہے اگر غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے حقیقی اقدامات کئے جائیں تو نہ صرف ہمارا معاشرہ سدھر سکتا ہے بلکہ امن کا قیام بھی ممکن ہو سکے گا۔
یہ بات خوش آئندہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے مثالی اقدامات کو بروئے کار لاکر سندھ سے بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لئے عملی جدو جہد کررہے ہیں انشا اللہ سندھ میں ملازمت پر عائد پابندی کا خاتمہ اور تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ سے سندھ میں بہتر نتائج سامنے آئیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر رشید زمان نے اپنے ادارے کی جانب سے عوامی فلاح کے ھوالے سے جاری اقدامات سے تفصیلی اگاہ کیا اس موقع پر عبدالحکیم بلوچ نے کہاکہ معاشرے میں سدھار لانے کی جدو جہد میں مصروف لوگوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا انہوں نے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔