کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “رکنیت سازی مہم “کا آغاز آج سے ہو گا۔ رکنیت سازی کے حوالے سے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا ادارے عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور انہیں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں۔
عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان اور ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ رضا کارانہ طور پر ہماری رکنیت سازی حاصل کر سکتے ہیں۔