کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن لائرز فورم کے نائب صدر ایڈووکیٹ وقار شاہ کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے،ایم اے جناح روڈ پر دھرنا بھی دیا جائیگا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری خالد ممتاز کے مطابق ایڈووکیٹ وقار شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جارہاہے جبکہ وکلاء ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیں گے۔ بعد میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
وکلاء رہ نماوٴں کا کہناہے کہ وکلاء تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کرکے قتل کئے جارہے ہیں اور حکومت خاموش ہے ، وکلاء سمیت شہریوں کا قتل حکومت کی رٹ نہ ہونے کا ثبوت ہے۔