کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی واٹر بورڈ نے پندرہ سو افسروں اور ملازمین کی ترقیاں کالعدم قرار دے دیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کے مختلف محکموں میں خلاف ضابطہ ترقیاں ختم کرنیکی ہدایت کی تھی۔
جس کے بعد ایم ڈی واٹر بورڈ نے گریڈ ایک سے لے کر گریڈ انیس تک ترقیاں پانے والے افسروں اور ملازمین کی ترقیاں کالعدم قرار دیدیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں بیلچہ دار، مالی اور دیگر عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین شامل تھے۔