کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پانی کا بحران جاری ہے، ٹینکر مافیا کی من مانی اور پانی کی قلت سے شہری پریشان ہیں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت برقرار ہے جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔
ٹینکر مافیا کا راج بھی قائم ہے جس کی وجہ سے شہری من مانی قیمتوں پر ٹینکرز سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون، قصبہ، نارتھ کراچی، ملیر، شاہ فیصل، کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے۔
واٹر بورڈ کی جانب سے مفت ٹینکر سروس کے باوجود پانی کی شدید کمی سے متاثرہ علاقوں کے مکین مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے شہر قائد میں پانی کے مسئلے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔