کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ ایک ہزار ملین گیلن پانی کی روزانہ کھپت والے شہر کو صرف 450 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حب ڈیم میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
اور شہر کو 100 ایم جی ڈی پانی کم فراہم کیا جارہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ اور اکثر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے واٹر بورڈ کے 6 اپم پمپنگ اسٹیشن پانی ٹھیک طرح سے پمپ نہیں ہوپاتے۔ دوسری جانب شہر میں اس وقت بھی 67 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کام کرہے ہیں۔
واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بڑی مقدار میں پانی چوری ہورہا ہے۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ نجم عالم کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے لئے ناغہ سسٹم نافذ ہے اور وزیر بلدیات متعدد بار پریس کانفرنسز میں کہہ چکے ہیں کہ واٹر بورڈ کے عملے کے ملوث ہوئے بغیر پانی چوری کا کام نہیں چل سکتا۔