کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پاور ہاؤس چورنگی پر مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ متحدہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فراہمی لئے نئے منصوبے بنائے جائیں اور شہریوں کو ہائیڈرنٹ مافیا کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔