کراچی میں پانی چوروں کیخلاف مہم، بنارس میں کئی ہائیڈرنٹس گرا دیئے گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلانیوالوں کی شامت آ گئی، بنارس میں واٹر بورڈ عملے اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے کئی ہائیڈررنٹس گرا ڈالے۔

بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی، بنارس پٹھان کالونی ميں واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے کیا ایکشن، پولیس کی نفری اور بھاری مشینری کیساتھ غیر قانونی ہائیڈررنٹس اور پمپنگ اسٹیشنز کے خلاف آپریشن کیا گیا، جہاں 48 انچ کی لائن سے پانی چوری کر کے فیکٹریوں کو بیچا جارہا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کئی بار پہلے بھی کارروائی کی کوشش کی گئی، جو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے نہ ہوسکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پٹھان کالونی ميں پانی کی چوری سے گولی مار، پاک کالونی اور گارڈن سمیت مختلف علاقوں کے صارفین متاثر تھے، کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔