کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Weather Cloudy

Weather Cloudy

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی تناسب 65 فیصد ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، اس وقت جنوب مغرب سے 5 سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔