کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے اور جنوب مشرقی سندھ میں نگرپارکر اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے اور مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں جنوب مغربی یا مغربی ہوا 10 سے 25 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
جنوب مشرقی سندھ میں نگرپارکر اورتھرپارکر میں ہلکی بارش کاامکان ہے ۔ بالائی سندھ سمیت دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 39 سے 41 سینٹی گریڈ ، حیدرآباد اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 37 سے 39 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔