کراچی میں موسم رات میں سرد رہنے کا امکان

Cold

Cold

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔