کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Karachi Wather

Karachi Wather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات مغربی علاقوں سے ہوائیں23 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔