کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی اور مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔