کراچی کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔