کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی اور کبھی مغربی علاقوں سے ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔