کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کراچی اور اس کے مضافات میںجنوب مغربی علاقوں سے ہوائیٕں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔