کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان
Posted on September 26, 2021 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Karachi Hot Weather
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے، سورج کی تپش بھی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہرِ قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com