کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والینٹئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداروں اور تعزیہ داروں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے لانڈھی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر رشید زمان ، فنانس سکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ، ڈاکٹر عزیز،ڈاکٹر مختار احمد،ڈاکٹر عمران نزیر،ڈاکٹر محسن ،ڈاکٹر سعید افسر،ڈاکٹر اسلم،ڈاکٹر ظفر،لیڈی ڈاکٹرجہاں آرا،لیڈی ڈاکٹر تبسم،ڈاکٹر نیلوفر،ڈاکٹر انیس،اور دیگر اسٹاف بھی شامل تھا۔
اس موقع پہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے کہا کہ یوم عاشورہ کہ موقع پہ اس کیمپ کو لگانے کا مقصد اما م حسین سے محبت اور عقیدت ہے اور اما م حسین کو چاھنے والوں کو تمام طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے فنانس سکریٹری حنیف اللہ نے کہا کہ آج کے دن یزید کی یزیدیت کے باوجود حسین کا نام زندہ ہے اور زندہ رہے گا اور ان کا نام زندہ رکھنے کے لئے ان کی عقیدت میں یہ کیمپ لگایا گیا ہے جس میں اما م حسین کے چاھنے والوں دوران ماتم پیش آنے والی طبی سہولتوں کو فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن دکھی انسانیت کی خدمت کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے اور انشا اللہ عوام کو بنیادی صحت ،علاج و معالجہ کے حوالے سے درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور پر لانڈھی میں منعقدہ فوری طبی امدادی کیمپ میں ماتمی جلوسوں کے عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کا فریضہ انجام دیا گیا جس میں طبی ماہرین کی خدمات بھی ہمیں حاصل تھیں۔ جاری کردہ:۔ سیکریٹری اطلاعات