کراچی : پاکستان اسپور ٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 11 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر اختتام پزیر ہوگئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی ویسٹ نے میزبان کراچی ساوتھ کو باآسانی 22-61 پوائنٹس سے شکست دے دی ویسٹ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں نمایاں کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلحہ امجد نے 25 شبر حسین نے 15 اور علی چن زیب نے 15 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ر نر ٹیم کی جانب سے زین العبادین نے 8 پوائنٹس اسکورکئے غلام رسول اور عامر غیاث نے ریفریز کے فرائض انجام دئے دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ایسٹ نے میرپور خاص ڈسٹرکٹ کو باآسانی 14-56 سے ہر ادیا ونر ٹیم کی جانب سے علی نوازنے 14 محسن علی نے 12 اورضیا احمدنے 8 جبکہ میرپور خاص کی جانب سے محمدحارث نے 6 پواینٹس اسکورکئے طارق حسین اور ممتاز احمدنے ریفریزکے فرائض انجام دئے قبل ازین دونوں سیمی فائنلز کا افتتاح بلدیہ جنوبی کے کوآرڈنیٹیر حبیب حسن بلوچ نے کیا۔
اس موقع پر عبدالناصر ، غلام محمدخان ، امجد علی خان ، آصف عظیم، صلاح الدین ، عبدالرزاق ، اسلام الدین بھی موجود تھے ا س موقع پر پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان انٹرنیشنل کھلاڑی تنویر احمدنے حبیب حسن بلوچ کو KBBAکی جانب سے سونیر پیش کیا اس موقع پر حبیب حسن نے اعلان کیا کہ بلدیہ جنوبی کی موجودہ قیادت نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ تعمیرنو کے پہلے مرحلے میں ناپسندید ہ افراد کی رہائیشوں کو ختم کر دیا ہے کھلاڑیوں اور فیملیز کے لے خوبصورت پارک کی تزین و آرئش کردی گئی ہے۔
NBP cup Basketball Tournament
انہوں نے کہا کہ انشااللہ دوسرے مر حلے میں کورٹ کی تزین وآرائش کا کا م شروع کر دیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ 5 جنوری کو اس کورٹ پر شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے یوم ولادت پر اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں بلدیہ جنوبی کی جانب سے نامور اسپوٹس آرگنائزروں کو ذوالفقارعلی بھٹوشہید اسپورٹس ایوارڈدے جائینگے۔
سیکریٹری اطلاعات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن 0303541517=03082220321 : کیپشن – 11واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے موقع پر بلدیہ جنوبی کے کوآرڈینٹیر حبیب حسن بلوچ کے ہمراہ گر وپ فوٹوتصویر میں انٹر نیشنل تنویر احمد، عبدالناصر ، غلام محمد خان بھی موجودہیں