کراچی (جیوڈیسک) گندم کی نئی فصل آنے کے بعد کراچی میں گندم اور آٹے کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گندم کی قیمت میں 3 روپے جبکہ آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو تک کی کمی ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اندرون سندھ سے گندم کی فصل مارکیٹ میں آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کراچی میں گندم کی ریٹیل قیمت مزید 3 روپے کم ہوکر 29 روپے کلو ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ آٹے کی قیمتوں میں بھی 2 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ کمی کے بعد ڈھائی نمبر کا آٹا 35 روپے، فائن آٹا 36 روپے جبکہ چکی کا آٹا 38 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب صوبہ پنجاب سے بھی گندم کی فصلی آنا شروع ہوگئی ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔