کراچی ہول سیل مارکیٹ میں دالوں اور چنے کی قیمت میں اضافہ

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) کراچی مہنگائی کا جن مزید بے قابو ہوگیا، کراچی میں ہول سیل سطح پر مختلف دالوں اور چنے کی قیمتوں میں 6 سے 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی ہول سیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال چنا، مونگ اور کالے چنے کی اندرون ملک سے سپلائی میں کمی جبکہ درآمد کی جانے والی دال ماش اور سفید چنے کی قیمتیں عالمی منڈی میں اضافہ ہونے سے بڑھ گئی ہیں۔

ہول سیل سطح پر تین دن کے دوران دال ماش 12 روپے اضافے سے 110 روپے، دال مونگ 7 روپے اضافے سے 135 روپے جبکہ دال چنا کی قیمت 6 روپے اضافے سے 51 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ سفید چنا 10 روپے اضافے سے 84 روپے اور کالاچنا 4 روپے اضافے سے 48 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔