کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مہنگائی کا جن مزید بے قابو ہو گیا، کراچی میں ہول سیل سطح پر مختلف دالوں اور چنے کی قیمتوں میں 6 سے 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کراچی ہول سیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال چنا، مونگ اور کالے چنے کی اندرون ملک سے سپلائی میں کمی جبکہ درآمد کی جانے والی دال ماش اور سفید چنے کی قیمتیں عالمی منڈی میں اضافہ ہونے سے بڑھ گئی ہیں۔
ہول سیل سطح پر تین دن کے دوران دال ماش 12 روپے اضافے سے 110 روپے، دال مونگ 7 روپے اضافے سے 135 روپے جبکہ دال چنا کی قیمت 6 روپے اضافے سے 51 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ سفید چنا 10 روپے اضافے سے 84 روپے اور کالا چنا 4 روپے اضافے سے 48 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔