کراچی : ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) ہولسیل ذرائع کے مطابق کراچی میں ماش کی دال 10 روپے کمی سے 170 روپے کلو، دال چنا 5 روپے کمی سے 180 روپے کلو جبکہ دال مصور 5 روپے کم ہوکر 155 روپے کلو ہو چکی ہے۔

ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئرمین انیس مجید کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی اور ٹریڈرز کی جانب سے دالوں کی درآمد میں اضافے کے سبب اسکی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ملک میں دالوں کی سالانہ کھپت 12 لاکھ ٹن ہے جبکہ ملک میں دالوں کی مجموعی پیداوار 4٫5 لاکھ ٹن ہے۔ ملکی ضروریات کو پورا کرنے اربوں روپے کے دالیں درآمد کی جاتی ہیں۔