کراچی (جیوڈیسک) گرمی کا پارا بڑھتے ہی کراچی میں ہول سیل سطح پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر10 روپے، پالک 5 روپے ہرا دھنیا اور پودینے کی گڈی 3 روپے اضافے سے 5 روپے ہوگئی ہے۔
اور تو اور لیموں نے ہول سیل سطح پر سنچری اسکور کرڈالی ہے۔ گرمی بڑھتے ہی کراچی کے شہری سبزیوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں، جس کے باعث ہول سیل سطح پرپتے والی ہری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہجہاں کے مطابق ہول سیل منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 40 روپے کلو، پالک 5 روپے بڑھ کر 15 روپے کلو جبکہ پالک اور ہرے دھنیے کی گڈی 3 روپے اضافے سے 5 روپے کی ہوگئی ہے۔
ادھر لیموں کی طلب میں بھی ہوشربا اضافہ نظر آیا ہے اور یہ 20 روپے اضافے کے بعد سبزی منڈی میں 100 روپے کلو ہوگیا ہے۔ حاجی شاہجہاں نے بتایا کہ گرمی بڑھنے سے ایک طرف سبزیوں کی طلب بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف اندرون ملک سے ان کی آمد بھی کم ہوئی ہے۔