کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں، تاجروں، صنتکاروں اور دیگر لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔ ڈی جی رینجرز نے ہدایت کی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے۔