کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی معمار زون کے تحت یوتھ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس سے نگراں الخدمت اور ڈائو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فرح روزہ اور صحت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اپنے اوقات میں سے بہترین وقت کو عبادت کے لئے مختص کریں، رمضان میں وقت کی صحیح تقسیم کار نہ صرف ہمارے روزمرہ کے کاموں کو آسان بنائے گا بلکہ اللہ کے قرب میں اضافے کا بھی سبب بنے گا۔ رمضان میں چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم سے کم کریں، پھلوں اور تازہ غذا کا استعمال زیادہ کریں۔ دریں اثناء ماہ صیام کے حوالے سے کوئز پروگرام بھی ہوا جس میں کامیاب افراد کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II کے زیر اہتمام دورہ قرآن کا اہتمام کراچی 07 جون 2016 (پ ر) قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II عائشہ منزل، کے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 9:30 تا 12:30 بجے صبح سے دورہ قرآن کا اہتمام ہوچکا ہے، جس کے مدرس ڈاکٹر عطاء الرحمن ہیں، ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے خواتین سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Openning
کراچی 6 جون 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے بنیادی فرائض سے غفلت برتتے ہوئے لوٹ مار اور کرپشن میںمصروف ہے، مہنگائی نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی حسین آباد اور الخدمت کے تعاون سے لگائے گئے بچت بازارکے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی اور سابق ایم پی اے یونس بارائی، امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان، سیکریٹری جنرل ضلع وسطی محمد یوسف، نائب امیر منیر یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے۔ الخدمت بچت بازار میں فیکٹری نرخوں پر بغیر کسی منافع کے جماعت اسلامی کے کارکنان نے مختلف اشیائے خورد ونوش جس میں آٹا، چاول، گھی، تیل، دالیں، مصالحہ، چائے، دودھ، شربت اور دیگر کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ محمد حسین محنتی نے بازار میں خریداری کے لئے آنے والے شرکاء سے بھی ملاقاتیں کی اور اُن کے تاثرات معلوم کئے جس پر عوام نے جماعت اسلامی کی اس سر گرمی کو بے حد سراہا۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے بازار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی”بچت بازار” کے تحت غریب عوام کو اشیاء خور دونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کر رہی ہے تاکہ زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات عوام کی پہنچ میں آسکیں۔ جماعت اسلامی عوام کی فلاح کے لئے تعلیم، صحت اور خوراک کی ضروریات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کرپشن اور بد عنوانیوں کے باعث ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادیں سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور جماعت اسلامی ہی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ عوام کو بنیادی حقوق سمیت غربت ، مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلائے ۔ # ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی7 جون 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بڑا فلاحی ادارہ ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت میں مصروف ہے، الخدمت پانی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تعاون سے نارتھ کراچی سیکٹر 5-J میں ہینڈ پمپ پروجیکٹ کی تنصیب کے افتتاح موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر زون نارتھ کراچی فیصل جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن الخدمت فاؤنڈیشن اور اس جیسی این جی اوز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے کرنے کے کاموں میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کراچی کا اہم ترین مسئلہ ہے جس کیلئے الخدمت کام کر رہی ہے#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Meraj Ul Huda
کراچی 7 جون 2016 (پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ امت مسلمہ جن دکھوں سے دوچار ہے اس کے باوجود یہ اللہ کی توفیق ہے کہ امت مسلمہ ان حالات کے باوجود آج کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن پاک ہمیں جنت کی بھی سیر کراتا ہے اور دوزخ کی بھی ‘ ہمیں جنت کی نعمتوں سے بھی روشناس کراتا ہے اور دوزخ کی ہولناکی سے بھی ڈراتا ہے ‘ بندہ مومن کیلئے یہ ہی ضروری ہے وہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو دوزخ کی آگ سے بچانے کی کوشش کرے ایسے اعمال کرے کہ جنت کی نعمتیں اس کا مقدر بن جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے تحت 3 روزہ ”مرحبا رمضان” پروگرام کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اور جو شخص کسی روزے دار کا روزہ کھلوائے تو اس کو بڑا اجر ملتا ہے جس کی جو حیثیت ہے وہ اس کے مطابق لوگوں کو افطار کرائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ غم سے بوجھل ہے، بے کس لوگوں،غریب وغربا کا معاشرہ ہے،’محروموں کا معاشرہ ہے ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ دن میںروزہ رکھنا اور رات میں قرآن سے تعلق پیدا کرنا اور خود کو اپنے رب کے قریب سے قریب تر کرنا ہی روزے کی اصل روح ہے۔ روزہ تقویٰ اور رسول کی اطاعت اور پیروی کا نام ہے۔ روزے سے انسان میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ رمضان میں چاروں طرف صالح معاشرہ پروان چڑھتا ہے اور بندے کو تقویٰ حاصل ہوتا ہے۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جماعت اسلامی زون دستگیر کے تحت 3 روزہ ”استقبال رمضان” پروگرام کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزے کے بنیادی مقاصد میں تقویٰ، اللہ کی کبریائی کا اعلان اور اللہ کا شکر گزار بندہ بننا شامل ہے، مسائل اور پریشانیوں سے نجات صرف رجوع الی اللہ سے ہی ممکن ہے۔ آج اپنے رب سے دوری کی وجہ سے انسان جا بجا مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے’انفرادی و اجتماعی مسائل کا ایک جنگل آباد ہو چکا ہے’ان تمام مسائل اور پریشانیوں سے نجات صرف رجوع الی اللہ سے ہی ممکن ہے’اگر ہم نے اپنے آپ کو قرآن و حدیث اور سیرت مطہرہ ۖ کے سانچے میں ڈھال لیا تو ہم پھر سے پستی سے بلندی کی جانب گامزن ہو جائیںگے۔ روزہ کی فرضیت درحقیقت انسانی معاشرے میں فلاح و خیر کے انقلاب کی جدوجہدکا آغاز ہے کیونکہ اللہ کو بندے کا تقویٰ مطلوب ہے نہ کہ محض بھوک وپیاس۔ایثار قربانی اور باہمی اخوت ماہ صیام کے تقاضے ہیں۔ہم اگر اپنے مرکز کی طرف لوٹیں اور قرآن و حدیث کو اپنا ملجا و ماویٰ بنالیں تو یقینی ہے کہ زمام کار اللہ پاک ایک بار پھر مومنین کو دے دیگا۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کیلئے عظیم اسلامی انقلاب کے لئے جدوجہد تیز تر کریں۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت متصل میدان، گلشن عثمان مسجد سیکٹر 11-Aمیںمنعقدہ تین روز ”استقبال رمضان” پروگرام کے آخری روز خطاب کرتے کہا کہ رمضان استقامت کا مہینہ ہے، اطاعت و فرنبرداری کے اعلان پر ڈٹ جانے کا مہینہ ہے۔ رمضان میں وہ ماحول اور فضا قائم ہوتی ہے جو شیطان کے لئے اللہ کے مخلص بندوں کو بہکانے اور گمراہ کرنے میں سازگار اور معاون نہیں رہتی۔ اللہ کے بندے اپنے رب کے حضور حاضر اور اس سے وابستہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی ہر گھڑی میں فیض و برکت کا خزانہ پوشیدہ ہے، رحمتوں کی مستقل برسات ہوتی ہے اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اس ماہ کی رحمت دلوں پر چڑھے نفس پرستی کے غلاف چیرکر اُن کی اصلاح کرتے ہوئے اعمال کو خالص کر تی ہے اس لئے نبی اکرم ۖ ہمیشہ مسلمانوں کو اس ماہ مبارک کی رحمتوں کی طلب کا شوق دلاتے اور اس کے خزانوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کا حکم دیتے ۔اس ماہ مبارک میں اللہ عرش اٹھانے والے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ اپنی عبادات ترک کر کے روزہ داروں کی دعاؤں پر آمین کہیں#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے تحت ہونے والے3 روزہ ”مرحبا رمضان” پروگرام کے آخری روز خطاب کر رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی جماعت اسلامی زون دستگیر کے تحت ہونے والے استقبال رمضان پروگرام کے آخری روز خطاب کر رہے ہیں
نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی و سابق ایم پی اے، یونس بارائی، امیر جماعت اسلامی وسطی منعم ظفر خان اور سیکریٹری جنرل محمد یوسف حسین آباد میں لگائے گئے بچت بازار کا دورہ کر رہے ہیں