کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے بھی خاص پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ کراچی وومن پولیس کی جانباز اہلکار جن کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان اہلکاروں کے حوصلے بھی بلند ہیں، جب ہی تو دہشت گردی اور ٹارگیٹ کلنگ سے متاثر شہر قائد میں انہیں اعلی عہدے بھی دیے گئے ہیں۔
اپنے فرائض ذمے داری سے انجام دینے والی ان خواتین اہلکاروں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، اسی لیے آیڈیشنل آئی جی کراچی بھی انہیں مستقبل میں مزید عہدے دیے جانے کے حق میں ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب پہلی بار منظم طریقے سے منعقد کی گئی، جس سے ایک جانب خواتین کے حقوق اجاگر ہوتے ہیں، وہی دوسری جانب پولیس میں لیڈی پولیس اہلکاروں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔